25 اپریل 2012 - 19:30

سعودی عرب میں عمرے پر آئے ہوئے ایک مصری شہری کو امریکہ نوازسعودی فرمانروا ملک عبد اللہ پر تنقید کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا ہے اور سعودی وہابی عدالت نے مصری شہری کو کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

ابنا: سعودی عرب میں عمرے پر آئے ہوئے ایک مصری شہری کو امریکہ نوازسعودی فرمانروا ملک عبد اللہ پر تنقید کے جرم میں گرفتارکرلیا گیا ہے اور سعودی وہابی عدالت نے مصری شہری کو کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔احمد الجیزاوی کو گزشتہ ہفتے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ عمرہ کے لیے جدہ پہنچے۔

احمد الجیزاوی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ سعودی عرب کی کسی عدالت نے ان کی غیر حاضری میں انہیں ایک برس قید اور بیس کوڑوں کی سزا سنا چکی ہے۔ انہیں جمعہ کو کوڑے مارے جائیں گے۔اس سزا کے خلاف مصر بھر میں سعودی عرب کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

الجیزوی نے سعودی عرب کی سرزمین پر رہنے والے مصریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے لیے سعودی عرب بالخصوص سعودی بادشاہ  پر نکتہ چینی کی تھی، جن مصری شہریوں کو حراست میں رکھا گيا ہے ان کی رہائی کے لیے وہ آواز آٹھاتے تھے تھی اور اس کے لیے خود سعودی باد شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے تھے۔

امریکہ نواز سعودی بادشاہ پر تنقید کے جرم میں مصری وکیل کو سزا سنائی گئی ہے جب کہ وہ عمرے پر سعودی عرب آئے تھے سعودی عرب کی وہابی حکومت ابو جہل و ابو لہب کی باقی ماندہ حکومت ہے جس کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں سعودی حکومت اسلام کے احکام پر عمل نہیں کرتی بلکلہ وہ امریکہ ک ےاشاروں پر ناچتی ہے۔مصریوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کنٹرول کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔مصر میں ایک اسلامی کار کن عماد عرب کے مطابق مکہ پر کنٹرول کو سعودی عرب سیاسی مسائل کے لیے ہرگز استعمال نہ کرے۔ .......

/169